Saturday, 21 September 2024


یاسر شاہ قومی ٹیم سے باہر ہوگئے

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد لیفٹ آرم اسپنر محمد اصغر کو آسٹریلیا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب ان کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر محمد اصغر کو آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد اصغر کو ٹیم میں شامل کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے محمد اصغر کے لئے 2 روز قبل کمر کی تکلیف کے باعث ان فٹ ہونے والے یاسر شاہ کے متبادل کے طور پر درخواست کی تھی جس کے بعد پی سی بی نے لیفٹ آرم اسپنر کو طلب کرلیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد اصغر سفری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد آسٹریلوی شہر برسبن میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور پہلی بار قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 15 دسمبر سے ہوگا۔

 

Share this article

Leave a comment