Saturday, 21 September 2024


کیا آپ اکثر باتیں بھول جاتے ہیں؟؟

 

ایمز ٹی وی( صحت)یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ کیا آپ اکثر باتیں بھول جاتے ہیں اور اس کمزوری سے نجات چاہتے ہیں؟ تو گہری سانسیں لینا اپنا معمول بنالیں۔

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق گہری سانس لینا جسم پر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے اور ایک دفعہ ہی ناک سے سانس لینے سے دماغ مضبوط جبکہ یاداشت بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق کے دوران رضاکاروں پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ جو لوگ گہری سانس لینے کو عادت بناتے ہیں ان کے لیے چیزوں کو یاد رکھنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ سانس لینے کے دوران دماغ کے حصوں ایمی گدالا اور ہپو کمپس پر مختلف اور ڈرامائی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جب کوئی سانس لیتا ہے تو دماغی حصوں کے عصبی خلیوں میں حرکت پیدا ہوتی ہے۔

ان کے بقول رضاکاروں پر کیے جانے والے تجربات سے معلوم ہوا کہ یہ عادت یاداشت کے افعال کو بہتر بناتی ہے اور لوگوں کے لیے چیزوں کو یاد رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق تیز رفتاری سے سانس لینے پر ذہن پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جسم پرسکون نہیں رہتا جبکہ گہری سانس لینا دماغی افعال پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

اس سے قبل رواں سال ہالینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ہفتے میں ایک مرتبہ سی فوڈ (جیسے مچھلی، جھینگے وغیرہ) کھانے سے بڑھاپے میں یادداشت چلی جانے یا سوچنے میں دشواری جیسے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

ہالینڈ کی یونیورسٹی میڈیکل سینٹر اور واگینیگن یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد ہفتے میں ایک مرتبہ سے کم سی فوڈ کھاتے تھے وہ مذکورہ بیماریوں میں جلد مبتلا ہوتے ہیں۔

تحقیق کی سینئر رکن مارتھا کلیئر مورس کے مطابق قدرتی طور پر عمر بڑھنے کے ساتھ بھولنے اور سوچنے کی بیماریاں ہوجاتی ہیں تاہم سی فوڈ کھاکر ان سے بچا جاسکتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment