Friday, 20 September 2024


بن مانس کا دنیا پر خطرناک حملہ

 


ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ کی2014ء کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم کے سیکوئل ’’رائز آف دی پلینٹ آف دی ایپس‘‘ کے سیکوئل ’’وار فار دی پلینٹ آف دی ایپس‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

میٹ ریوز کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپورہالی ووڈسائنس فکشن فلم کی کہانی ایسے بن مانسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا پر اپنا قبضہ جمانے کی کوششیں کرتے دکھائی دیںگے۔

فلم کی کاسٹ میں اینڈی سرکیس،اسٹیو زیہن،جوڈی گریر،ٹیری نوٹیری اور کیرن کونورل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پیٹر چرنن اور رِک جیفا کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم ٹوئنٹھ سنچری فاکس کے بینر تلے آئندہ برس 14جولائی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

Share this article

Leave a comment