Monday, 23 September 2024


سندھ کابینہ میں مزید تبدیلیاں کرنے کا امکان


ایمز ٹی وی(کراچی)سندھ کابینہ میں تبدیلیوں پر مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس کل دبئی میں ہو گا ۔


بلاول بھٹو اور فریال تالپور آج دبئی پہنچ گئے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کل روانہ ہونگے جہاں دبئی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہو گا۔


سندھ حکومت کی جانب سے معاونین خصوصی اور مشیران کو عہدے دینے کے خلاف آنے والے حالیہ فیصلے کے بعد سندھ حکومت شدید مشکلات کا شکار ہے جس کے باعث اب کابینہ میں مزید تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ممکنہ طورپر اب ایم پی ایز کو یہ ذمہ داریاں دی جائیں گی جن کے ناموں کا حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا ۔


یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کے بعد حال ہی میں سندھ کابینہ میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اب مزید تبدیلیاں کر کے مخالفین کی تنقید کا سد باب کرنے کا فیصلہ ہوا ہے

Share this article

Leave a comment