Sunday, 22 September 2024


جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی

ایمز ٹی وی(کراچی) جنید جمشید کی نماز جنازہ میں شریک سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انوراور گلوکار فخر عالم ازاروقطار روتے رہے ۔

جنید جمشید کے قریبی دوست اور سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور نماز جنازہ میں شرکت کے دوران پھوٹ پھوٹ کرروتے رہے اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعائیں کرتے رہے ۔ انکی زبان پر کلمہ طیبہ کا ورد جاری تھا اور آنکھیں نم تھیں ۔ سعید انور کے ساتھ ساتھ گلوکار فخر عالم بھی جنید جمشید کی جدائی کے صدمے میں زاروقطار روتے نظر آئے ۔جنید جمشید کا جسد خاکی سبز ہلالی پرچم میں لپیٹا گیاتھا۔


یاد رہے جنید جمشید چترال میں ایک تبلیغی دورے پر تھے جہاں سے اسلام آباد واپسی پر انکا جہاز حویلیاں کے مقام پر 7دسمبر کو حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے نتیجے میں 47افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید بھی حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئی تھیں جن کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی گئی ہے ۔


سعید انور نے جنید جمشید کو چترال میں تبلیغی دورے پر بلایا تھا جہاں سے واپسی پر انکا جہاز حادثے کا شکار ہوا ۔ گلوکار فخر عالم کا گھر ڈیفنس کراچی میں جنید جمشید کے گھر کے ساتھ واقع ہے اور دونوں میں گہری دوستی بھی تھی

Share this article

Leave a comment