Friday, 20 September 2024


ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ختم

 


ایمزٹی وی(صحت)ینگ ڈاکٹرز اورپنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ینگ ڈاکڑ ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکڑز کو ان کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد ینگ ڈاکڑزایسوسی ایشن نے 7 روزسے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کل سے او پی ڈیزمیں فرائض انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مطالبات میں پنجاب حکومت کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے لئے سیٹوں کی تعداد 500 سے بڑھا کر1100 کردی گئیں جب کہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی ٹریننگ معمول کے مطابق جاری رہے گی اوراب پوسٹ گریجوئیٹ ڈاکٹرز بغیرتنخواہ کے کام نہیں کریں گے۔

دوسری جانب حکومت سینٹرل انڈکشن پالیسی پرپیچھے نہیں ہٹی ہے لیکن ینگ ڈاکٹرزکے مطالبے پرمیرٹ میں معمولی ردوبدل ضرورکیا گیا ہے، حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان یہ بھی طے پایا کہ ینگ ڈاکٹرز آئندہ ہڑتال نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے ہڑتال جاری تھی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment