Friday, 20 September 2024


45 لاکھ قبل ازوقت اموات کی روک تھام

 

ایمز ٹی وی( صحت) سردیوں کے دنوں میں خشک میوہ جات کا استعمال کس کو پسند نہیں ہوتا؟ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ مزیدار گریاں آپ کی زندگی بچانے کا کام بھی کرسکتی ہیں؟

یہ دعویٰ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ناوریجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور برطانیہ کے امپرئیل کالج لندن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں ان گریوں کا استعمال جان لیوا امراض جیسے دل کی بیماریوں اور کینسر سمیت دیگر کا خطرہ کم کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ گریاں پروٹین، فائبر، پولی ان سچورٹیڈ اور مونو سچورٹیڈ فیٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جبکہ ان میں وٹامنز اور منرلز بھی ہوتے ہیں جو امراض کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران دنیا بھر میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد ہونے والی 29 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے گریوں کے استعمال اور امراض کے خطرے کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک دن میں صرف بیس گرام گریاں دل کے امراض کا خطرہ 30 فیصد، ذیابیطس کا 40 فیصد، کینسر کا 15 فیصد اور دیگر وجوہات کے نتیجے میں قبل از وقت موت کا خطرہ 22 فیصد کم کرتی ہیں۔

اس تحقیق میں کسی مخصوص گری کے بارے میں اشارہ نہیں کیا گیا مگر محققین کے بقول مونگ پھلی فالج کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں، جبکہ کاجو، پستے اور اخروٹ وغیرہ کینسر کے خلاف مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

اگر یہ بات بھی آپ کو غذا میں ان خشک میوہ جات کو استعمال کرنے پر قائل نہیں کرسکتا تو مھققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ روزانہ بیس گرام گریاں کھا کر ہر سال 45 لاکھ قبل از وقت اموات کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

اس سے ہٹ کر آپ جسمانی وزن میں کمی چاہتے ہیں تو یہ گریاں موٹاپے کے خلاف بھی موثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment