Saturday, 21 September 2024


چین اور منگولیاکے باہمی تعلقات پر منفی اثرات مرتب

ایمز ٹی وی(منگولیا ) منگولیا نے دلائی لامہ کے دورے پر چین سے معذر ت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلائی لامہ کے دورے پر افسوس ہے ،

اس سے چین اور منگولیا کے باہمی تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ،مستقبل میں دلائی لامہ کو دورہ منگولیا کی اجازت نہیں دیں گے۔


چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق منگولیا کے وزیر خارجہ سینڈ منک اورگل نے دلائی لامہ کے دورے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے چین اور منگولیاکے باہمی تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ مذہب کی آڑ میں دلائی لامہ کو دورہ منگولیا کی اجازت نہیں دے گا۔ واضح رہے دلائی لامہ نے گزشتہ ماہ 18 سے 23 نومبر تک منگولیا کا دورہ کیا تھا جس پر چین نے منگولیا سے ناگواری کا اظہار کیا اور منگولیا پر زور دیا تھا کہ وہ چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرے اور ایسے عملی اقدامات کرے جس سے چین منگولیا باہمی تعلقات منفی طور پر متاثر نہ ہوں

Share this article

Leave a comment