Friday, 20 September 2024


آئی فون میں انقلابی تبدیلیاں

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)کیلیفورنیا کی اسٹارٹ اپ کمپنی ’’اینرگوس‘‘ ایک مڈرینج وائرلیس چارجنگ نظام پر کام کررہی ہے جو 15 فٹ کی دوری پرموجود کسی آلے کو چارج کرسکتا ہے اور خیال ہے کہ وہ فرم ایپل کے لیے کام کررہی ہے۔

ٹیکنالوجی تجزیہ کار کئی ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ اگلے آئی فون میں انقلابی تبدیلیاں آسکتی ہیں جن میں خمیدہ کونوں والا اسکرین اور دیگر حیرت انگیز فیچر شامل ہیں جب کہ اینرگوس اور ایپل کے درمیان کئی اہم معاہدے بھی ہوئے ہیں جو نئے آئی فون میں اہم تبدیلیوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔کیلیفورنیا کی اسٹارٹ اپ کمپنی ’’اینرگوس‘‘ ایک مڈرینج وائرلیس چارجنگ نظام پر کام کررہی ہے جو 15 فٹ کی دوری پرموجود کسی آلے کو چارج کرسکتا ہے اور خیال ہے کہ وہ فرم ایپل کے لیے کام کررہی ہے۔

ٹیکنالوجی تجزیہ کار کئی ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ اگلے آئی فون میں انقلابی تبدیلیاں آسکتی ہیں جن میں خمیدہ کونوں والا اسکرین اور دیگر حیرت انگیز فیچر شامل ہیں جب کہ اینرگوس اور ایپل کے درمیان کئی اہم معاہدے بھی ہوئے ہیں جو نئے آئی فون میں اہم تبدیلیوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اینرگوس ایپل کی شریک کمپنیوں ڈائیلاگ سیمی کنڈکٹر اور پیگاٹران کے ساتھ بھی کام کررہی ہیں۔ اینرگوس نے چھوٹے اینٹینا سے بجلی دور بھیجنے کے کئی کامیاب تجربات بھی کیے ہیں اور اب وہ تجارتی پیمانے پر وائرلیس چارجنگ پر کام کررہی ہے جس کا مطلب ہےکہ اب فاصلے پر رہتے ہوئے آپ کسی تار کے بغیر آئی فون چارج کرسکیں گے۔

اگلے سال آئی فون کی دسویں سالگرہ بھی ہے اور ایپل اس موقع پر دنیا کو ایک بار پھر حیران کرنا چاہتی ہے۔ اسی طرح مکمل شیشے کا ایسا ڈسپلے بھی ہوسکتا ہے جس کے کنارے خمیدہ ہوں گے اور ہوم بٹن کو بھی ٹچ اسکرین کا حصہ بنایا جائے گا۔ مکمل گلاس کیسنگ کے ذریعے ہی وائرلیس چارجنگ ممکن ہوسکے گی۔

اس لحاظ سے آئی فون کے اگلے سیٹ میں ایک نئی اور خوشگوار تبدیلی متوقع ہے جب کہ پلاسٹک او ایل ای ڈی اسکرین، ڈویل لینس تھری ڈی کیمرہ اور پورا سفید سیٹ بھی متوقع ہے۔

 

Share this article

Leave a comment