Sunday, 22 September 2024


ماہرہ خان "میرا" کے ٹیلنٹ سے خوفزدہ

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکارہ میرا کا ماہرہ خان کے خلاف بیان میرا کا کہنا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت اداکارہ ماہرہ خان کوپروموٹ کیا جا رہا ہے۔ فلم، ٹی وی اورکمرشلز میں ایک ہی اداکارہ کوبطورایکٹرس اورماڈل سائن کرنا ناانصافی ہے۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ میں نے اس پروفیشن کواپنی زندگی کے 20برس دیے ہیں اوراس دوران بہت سے یادگار کردار نبھائے لیکن اب ایک خاص لابی مجھے ملنے والے پراجیکٹس میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ماہرہ خان ان سازشوں کے پیچھے ہے اوروہ میرے ٹیلنٹ سے خوفزدہ ہیں۔ میں متعدد بار انہیں ایکٹنگ کا چیلنج بھی کرچکی ہوں۔ کیونکہ میں جانتی ہوں کہ سفارش سے کام پانے والے لوگ کبھی پیدائشی فنکاروں کا سامنا نہیں کرسکتے۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کو ہی صرف کام دینا میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ ان تمام اداکاراؤں اورماڈلز کے ساتھ زیادتی ہے، جوبے پناہ ٹیلنٹ رکھتی ہیں۔ وہ اس سے زیادہ خوبصورت باصلاحیت اداکارائیں ہیں، مگرایک لابی جان بوجھ کرایسا کررہی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment