Saturday, 21 September 2024


ایکشن سے بھرپورفلم کےٹریلر نے دھوم مچا دی

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”انڈر ورلڈبلڈ وارز“ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم اگلے ماہ سینما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کی فلم سیریز انڈر ورلڈ کی ایکشن اور ہارر سے بھرپور پانچویں فلم ”انڈر ورلڈ۔۔ بلڈ وارز“ کی کہانی خوفناک بلاؤں اور خونیں بھیڑیوں کی جنگ پر مبنی ہے۔ غیرمعمولی قوتوں کی مالک سیلین کو اس بار ڈریکولا کے ساتھ ساتھ خونیں بھیڑیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیلین اپنے دوست ڈیوڈ سے مل کر دنیا کو تباہی سے بچانے کے لیے ان خونخوار بھیڑیوں کا مقابلہ کرتی ہے۔ فلم کی ہدایات اینا فورسٹر نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں کیٹ بکنسلے، تھیو جیمز، ٹوبیاس مینزیس، لارا پلور، چارلس ڈینس، جیمز فوکنر اور پیٹر اینڈرسن شامل ہیں۔ فلم چھ جنوری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

Share this article

Leave a comment