Friday, 20 September 2024


اسمارٹ بینڈیج انفیکشن کی نشاندہی انتہائی آسان

 

یمز ٹی وی(صحت) برطانوی ماہرین کی ایجاد کردہ یہ نئی اسمارٹ بینڈیج تیزی اور آسانی سے جسم پر ہونے والےانفیکشن یا سیپٹک کی علامات کا پتہ لگاکر پیلے رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ ڈاکٹروں کو عام طور پر سرجری یا بینڈیج انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے 48 گھنٹے درکار ہوتے ہیں مگرماہرین نے ایسی اسمارٹ پٹیاں تیار کی ہیں جو انفیکشن کی بروقت نشاندہی کرکے ڈاکٹروں اور مریضوں کا قیمتی وقت بچاسکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پروڈکٹ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے جسے چاراسپتالوں میں جلنے کے متاثرہ مریضوں پر آزمایا گیا ہے، مزید تجربات کے بعدہی پتہ لگایا جا سکےگا کہ یہ کتنی مؤثر ہیں اور اس کو مزید فعال بنانے کے لیے کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہ دلچسپ ٹیکنالوجی حادثے کے زخمی یا سرجری کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔یہ جسم کے متاثرہ حصے پر لگاتے ہی متحرک ہو جاتی ہیں اور متعدی بیکٹیریا کا پتہ لگا کر اپنا رنگ تبدیل کر کےالرٹ جاری کر دیتی ہیں۔ تحقیق کی قیادت کرنے والے پروفیسر ٹوبی جینکنز کا کہنا ہے کہ’’ہماری تیار کردہ بینڈجز مریضوں کو اچھےنتائج فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، کامیاب تجربات کی صورت میںیہ بینڈیج ڈاکٹرز اور پیڈیاٹریشنز کا کافی وقت بچاسکتی ہیں۔ ماہرین آئندہ برس کے آخر تک اس پروڈکٹ کی تجارتی پیمانے پر تیاری کیلئے پرامید ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment