Saturday, 21 September 2024


بگ باس کی تاریخ کا پہلا واقعہ

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارت کے متنازعہ شو بگ باس سیزن 10 میں شو کے میزبان سلمان خان نے ویٹو پارو استعمال کرتے ہوئے پریانکا کو شو سے باہر کردیا۔ ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بگ باس کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سلمان نے خود کسی کو شو سے باہر نکالا ہو ورنہ یہ اختیار ہمیشہ بگ باس کے گھر میں موجود لوگوں کو ہوتا ہے۔ سلمان خان نے شو کی معروف اداکارہ پریانکا جگا کو اس ہفتے فوراً گھر چھوڑنے کیلئے کہا اور بگ باس انتظامیہ کو باور کروایا کہ اگر پریا نکا کو دوبارہ شو میں بلایا گیا تو وہ کلرز پر کبھی کوئی شو نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ پریانکا نے گھر کے اند موجود ایک شخص کے ساتھ بدتمیزی کی تھی،انہوں نے بات کرتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھا کہ “میں سلمان سے نہیں ڈرتی،مجھے کون سا ان کے ساتھ فلم کرنی ہے۔” جبکہ کئی جگہ پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پریانکا کو ان کی خراب صحت کی وجہ سے شو سے باہر کیا گیا۔ خیال رہے کہ بگ باس کے گھر کے اندر موجود شخصیات ہر ہفتےخفیہ طور پر ووٹنگ کرتے ہیں اور جسے سب سے زیادہ ووٹ ملتے ہیں وہ گھر سے بے گھر ہو جاتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment