Friday, 20 September 2024


کراچی میں سات افراد کا قتل


ایمز ٹی وی(کراچی) ملیر میمن گوٹھ دربار در محمد شاہ کے قریب نامعلوم افراد نے تین لوگوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔


ملیر میمن گوٹھ میں دربار در محمد شاہ کے قریب ایک گھر سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن میں ایک مرد اور دو خواتین شامل تھیں۔ پولیس نے لاشوں کی شناخت غلام محمد، 28 سالہ فوزیہ اور 50 سالہ امام زادی کے نام سے کی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین ماں ، بیٹا اور بہو ہیں اور ظاہری طور پر یہ واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہیں۔


دوسری جانب جمعرات کے روز لیاری میں یاسر بلوچ نامی شخص اور کورنگی میں تنویر نامی نوجوان سمیت مجموعی طور پر کراچی میں سات افراد کو قتل کیا گیا ۔

Share this article

Leave a comment