Friday, 20 September 2024


66بھارتی ماہی گیر پاکستانی سمندری حدود میں داخلہ پر گرفتار


ایمز ٹی وی(کراچی )عدالت نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے 66بھارتی ماہی گیروں کو عدالتی تحویل پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔


بھارتی ماہی گیروں کو گزشتہ روز پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد میری ٹائم پولیس نے ملزمان کو تھانہ ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا تھا اور پولیس کی جانب سے آج بھارتی ماہی گیروں کو کراچی کی گیرسٹی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو عدالتی تحویل پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔گزشتہ روز میری ٹائم پولیس نے ماہی گیروں کی لانچوں کو بھی ضبط کر لیاہے

Share this article

Leave a comment