Saturday, 21 September 2024


ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد احمد کے بھائی گذشتہ روز انتقال کر گئے

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم (پاکستان) کے رکن سندھ اسمبلی ساجد احمد کے بھائی کے انتقال پر ان کی موت کی خبر سن کر والدہ بھی خالق حیقی سے جا ملیں۔

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد احمد کے بڑے بھائی کا گذشتہ روز انتقال ہو گیا جس کی خبر والدہ کو دی گئی تو وہ صدمہ برداشت نہ کر سکیں اور چند گھنٹے بعد ہی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئیں۔ ساجد احمد کا کہنا تھا کہ والدہ اپنے مرحوم بیٹے سے بے حد محبت کرتی تھیں جن کی موت نے والدہ کو گہرے صدمے سے دو چار کیا اور چند گھنٹے بعد وہ بھی خالق حقیقی سے جا ملیں۔

Share this article

Leave a comment