Sunday, 22 September 2024


ای میل کی جگہ کوریئر استعمال کروں گا، ٹرمپ

ایمز ٹی وی(بین الاقوامی) سال کا آغاز ہوتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور اچھوتا بیان دے دیا، کہتے ہیں

 

دنیا کا کوئی کمپیوٹر محفوظ نہیں وہ ای میل کی جگہ کوریئر کا استعمال کریں گے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں نئے سال کی ایک تقریب میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کو محفوظ کرنے کے لیے وہ ای میلز پر بھروسا نہیں کریں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ کے پاس واقعی کچھ اہم ہے تو اسے لکھیں اور کورئیر کردیں کیونکہ کوئی کمپیوٹر محفوظ نہیں ہے۔

Share this article

Leave a comment