Sunday, 22 September 2024


ہالی ووڈ نامعلوم افراد کے ہاتھوں تبدیل

 

ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ) امریکی شہر لاس اینجلس میں ہالی ووڈ کامشہور سائن نامعلوم افراد نے تبدیل کر دیا ۔’ہالی ووڈ‘ کو ’ہالی ویڈ‘ کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ایک یا ایک سے زائد افراد ملوث ہو سکتے ہیں ۔

زرائع کے مطابق پولیس اس واقعے کو ایک معمولی دراندازی خیال کر رہی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

ماؤنٹ لی پر آویزاں ’ہالی ووڈ‘ سائن کے حروف کی لمبائی 45 فٹ ہے۔زرائع کے مطابق سیکیورٹی کیمروں سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کو سائن کے اوپرچڑھتے اور حروف کو تبدیل کرتے دیکھا گیا ۔ پولیس کے مطابق فوٹیج کی مدد سے شخص کی تلاش جاری ہے ۔

گزشتہ سال نومبر میں ریاست کیلیفورنیا میں’بھنگ‘ کے استعمال کی قانونی طور پر اجازت دے دی گئی تھی اور نامعلوم شخص نے شاید اسی خوشی میں ایسا کیا ہو ۔

 

Share this article

Leave a comment