Saturday, 21 September 2024


اسٹیٹ بینک نے قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان کردیا

 

ایمز ٹی وی(تجارت)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2017 کیلیے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 15000 روپے والے قومی انعامی بانڈ کی سال نو کی پہلی قرعہ اندازی جو 2جنوری بروز سوموار کو ہونا تھی، نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بینکوں میں تعطیلات کے باعث 3 جنوری بروز منگل منعقد ہو گی۔

 

یہ مجموعی طور پر 69ویں قرعہ اندازی ہے۔ مرکز قومی بچت کے ذرائع نے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام3 کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے 3 اور تیسرا انعام ایک لاکھ85 ہزار روپے کے1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ سیریز پر کل 1700انعامات دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ قرعہ اندازی کے سلسلے میں تقریب اسٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کا چناو کیا جائیگا۔ اسی طرح 750روپے والے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی 16جنوری کو ہوگی، اس پرائز بانڈ کی یہ مجموعی طور پر 69ویں قرعہ اندازی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment