Saturday, 21 September 2024


سپرہائی وے کی المناک صورتحال سینکڑوں افراد اسپتالوں میں زیرعلاج

 

ایمز ٹی وی(صحت) سپرہائی وے سے متصل فیکٹریوں اور موٹر وے کی تعمیر کے لیے لگائے گئے کرش پلانٹس کے باعث متعلقہ علاقے میں آلودگی بڑھ گئی ہے جس سےسانس اور جلد کی دیگر بیماریوں سمیت سینکڑوں افراد ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہوکر کراچی اور حیدرآباد کےاسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

فیکٹریوں کی چمنیوں سے نکلنے والی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ، نوری آباد،کلو کوہر ، ببر بند ، لونی کوٹ سے متصل رہائشی بستیوں حاجی دودو خان جوکھیو ، ولی داد جوکھیو ، عبد الحکیم رند، حاجی اللہ داد، کریم داداور کاٹھ پالاری سمیت دیگر ملحقہ بستیوں کے ہزاروں مکین کرش پلانٹوں اور فیکٹری سے نکلنے والی آلودگی سے بری طرح متاثر اور آلودگی سے پاک صاف ستھرے ماحول سے محروم ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات حیدرآباد ریجن منیر عباسی نے کہا کہ یہ سب بہت غلط ہورہا ہے موٹر وے کی تعمیر سے قبل ہی ہم نے تعمیراتی کمپنی کو جو منظوری دی تھی اسکی خلاف ورزی کی جارہی ہے ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے لیے سپرہائی وے کے اطراف 46سے زائد کرش پلانٹس کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے انہیں مٹی کو روکنے کے لیے شاورنگ (پانی کی بارش)کرنا چاہیے تاکہ مٹی ،گردوغبار کو پانی کے ذریعے ختم کیا جاسکے لیکن ایسا نہیں ہورہا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment