Friday, 20 September 2024


میرج ہال میں مہمان کوغمال بنا لیا


ایمز ٹی وی(ملتان) ملتان میں میرج ہال انتظامیہ نے ولیمے کی تقریب میں بکنگ سے زیادہ مہمان آنےاور زائد پیسے ادا نہ کرنے پر ہال کے دروازے بند کر کے لوگوں کو یرغمال بنا لیا ۔


ملتان کے علاقے عید گاہ پر واقع شادی ہال انتظامیہ کو ڈاکٹر کاشان کے ولیمے کی تقریب کیلئے 400مہمانوں کے کھانے کا انتظام کرنے کا آرڈر دیا گیا تھا مگر ولیمے پر 520مہمان پہنچ گئے اور کھانا اور کرسیاں کم پڑ گئیں ۔زائد مہمانوں کی آمد پر انتظامیہ نے اضافے پیسے جمع کرانے کا کہا تو دولہے کے اہل خانہ نے انکار کر دیا جس کے بعد مالکان نے ہال کے دروازے بند کر کے مہمانوں کو یرغمال بنا لیا ۔

دوسری جانب دولہے کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہال مالکان نے تقریب میں زیادہ مہمانوں کی آمد کے خطرے کے پیش نظر ہال کے دروازوں کو تالے لگا دیے جس سے ہمیں اپنے عزیزو اقارب کے سامنے شدید حزیمت کا سامنا کرنا پڑا اور طعنے بھی سننے پڑے ۔


واقعے کے بعد دولہے کے اہل خانہ نے پولیس کو طلب کیا جس نے آکر دونوں پارٹیوں میں مذاکرات کر ائے اور زائد مہمانوں کی مد میں 1لاکھ 60ہزار روپے زائد ادا کرنے کے بعد یرغمال مہمانوں کو رہا کرا یا گیا

Share this article

Leave a comment