Saturday, 21 September 2024


اسرائیلی وزیر اعظم پیرس کانفرنس سے پریشان

 

ایمز ٹی وی (بین الاقوامی) اسرائیلی وزیر اعظم اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے 15 جنوری کوپیرس میں ہونے والی کانفرنس سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے کچھ حا صل نہیں ہو گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پیرس میں ہونے والی کانفرنس سے کچھ حاصل نہیں ہوگاتاہم ایسا لگتا ہے کہ کانفرنس کا مقصد سیکورٹی کونسل کی قرارداد کے روشنی میں اسرائیل کے خلاف اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری تمام سیاسی اور سفارتی کوشش یہ ہے کہ سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف کسی نئی قرارداد کو پیش ہونے سے روکنا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment