Sunday, 22 September 2024


ڈی آئی خان دھماکا 4اہلکاروں سمیت 7افراد زخمی

ایمز ٹی وی(ڈی آئی خان) سرکلر روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4اہلکاروں سمیت 7افراد زخمی ہو گئے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکلر روڈ پر نجی بس اڈے کے قریب پولیس موبائل کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکے سے 4پولیس اہلکار اور 2خواتین سمیت 7افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس وین معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم ملزمان نے سڑک کنارے نصب بم سے اسے نشانہ بنایا ۔ دھماکے کا مقصد پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنا تھا

Share this article

Leave a comment