Saturday, 21 September 2024


پاک سوزوکی موٹرز نے سوزوکی ویگن آر کی قیمت میں؟؟

 

ایمزٹی وی (تجارت )پاک ویلز کے مطابق پاکستان میں دستیاب ویگن آر کے دونوں ہی ماڈلز VXR اور VXL خریدنے والوں کو اب 20 ہزار روپے زائد ادا کرنا ہوں گے،سوزوکی ویگن آر VXR کی قیمت 10,09,000 روپے تھی جو تازہ اضافے کے بعد 10,29,000 روپے ہوچکی ہے۔

دوسری طرف ویگن آر VXL کی قیمت 10,49,000 روپے تھی جو اب 10,69,000 روپے کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمت میں اضافے کے ساتھ گاڑی میں کوئی بھی نئی خصوصیت شامل نہیں کی گئی تاہم پاک سوزوکی کی جانب سے اس بات کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

پاکستان میں سوزوکی ویگن آر کو سال 2014 میں متعارف کروایا گیا تھا جس نے ہر گزرتے سے سال زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

سوزوکی ویگن آر کی مقبولیت میں دو اہم عوامل کارفرما ہیں۔ اول تو یہ گاڑی بہت مناسب قیمت میں دستیاب ہے دوئم یہ کہ اس میں ایندھن بچانے کی قابل ذکر صلاحیت بھی موجود ہے۔واضح رہے کہ اگست 2016میں بھی ویگن آر کی قیمت میں سوزوکی کی جانب سے اضافہ کیا گیا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment