Sunday, 22 September 2024


کل سے نالہ صاف کرنے کی مہم شروع کررہے ہیں،وسیم اختر

ایمز ٹی وی(کراچی) قبضہ مافیا کے سامنے میئر کراچی وسیم اختر بے بس

ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی سید وسیم اختر کو گارڈ نے کلفٹن کے پلاٹ میں داخلے سے روک دیا ہے۔ قبضہ مافیا نے پلاٹ پر چار دیواری کھڑی کررکھی ہے۔ وسیم اختر نہر خیام کے دورے پر گئے تھے۔ میئرکراچی نے کہا کہ نالے پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ نالے پر عمارت بن رہی ہے۔ انہوں نے کاہ کہ کل سے نالہ صاف کرنے کی مہم شروع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نالے پر چار دیواری کھڑی کردی گئی ہے

Share this article

Leave a comment