Friday, 20 September 2024


عدالتوں پر پورا یقین ہے اور عدالتی فیصلوں کو قبول کریں گے، شہبازشریف


ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے متعدد منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں اور گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کم ہو گی ۔ توانائی بحران پرقابو پانے کیلئے تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔


ہیڈ بلوکی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھکھی اور بلوکی پاور پلانٹ 27ماہ میں مکمل کر لیے جائینگے جبکہ پاور پلانٹ بننے سے گرمیوں میں لوڈشیڈنگ 2گھنٹے تک رہ جائے گی ۔بلوکی پاور پلانٹ کی لاگت گڈو پاور پلانٹ کے مقابلے میں تقریباً آدھی ہے ۔پاور پلانٹ پر جدید ترین ٹربائنیں لگائی جارہی ہیں ۔ ملک کی خاطر کسی کی منت کرتا ہوں تو کوئی حرج نہیں ۔


وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے میں تقریباً40 ارب روپے بچائے گئے۔1200 میگاواٹ کاپاور پلانٹ2017 میں مکمل ہو جائے گا ۔پاور پلانٹ سے سالانہ سات ارب روپے کی توانانی کی بچت ہو گی ۔پاور پلانٹ پر تین ہزار سے زائد انجینئرز اور ورکرز کام کر رہے ہیں۔112 ارب روپے کی بچت پاکستان کے خزانے کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔نیلم جہلم منصوبے پر ساڑھے چار ارب لگ رہے ہیں ۔


ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر پورا یقین ہے اور عدالتی فیصلوں کو قبول کریں گے ۔”نیازی صاحب کی طرح نہیں فیصلے آئیں گے تو مانیں گے “۔ احتجاجی سیاست کرنے والوں نے قومی ترقی کی راہ میں روڑ ے اٹکائے مگر دھرنوں اور ہڑتالوں کے باوجو د قومی ترقی جار ی رہی اور ہم نے پیسے کی ہوائی نہیں حقیقی بچت کی

Share this article

Leave a comment