Saturday, 21 September 2024


عابدہ پروین کا نئے سال پر اپنے مداحوں کو شاندار تحفہ

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستان کی معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے نئے سال کے آغاز پر اپنے مداحوں کو ایک شاندار تحفہ دیا جو کہ ان کا نیا گانا 'ملکِ خدا' ہے۔

'ملکِ خدا' گانے کا میوزک امانت علی نے ترتیب دیا، جس میں فارسی اور اردو دونوں زبانوں کا استعمال کیا گیا۔

امر اشرف کی فلمائی جانے والی اس ویڈیو کی ہدایات اطہر اور بلال نے دی، اس گانے کی ویڈیو میں پاکستان کی جنوب سے شمال تک کی خوبصورتی کو پیش کیا گیا۔

ہر بار کی طرح عابدہ پروین نے اپنے اس گانے میں بھی شاندار آواز کا جادو جگایا۔

اس گانے کی ویڈیو اطہر بلال نے اپنے فیس بک پر بھی شیئر کی، جسے شائقین کافی پسند کررہے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment