Saturday, 21 September 2024


عظیم دیوارِ چین کی پُراسراریتکا راز

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) دیوار چین کی پُراسراریت پر مبنی ہالی ووڈ ایکشن تھرلر فلم “دی گریٹ وال” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم فروری میں ریلیز کی جائے گی۔

دیوار چین کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھانے کیلئے جنگ چھڑے گی، جو سب کو دنگ کردے گی، سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم “دی گریٹ وال” کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

فلم کی کہانی عظیم دیوارِ چین کی پُر اسراریت کے گِرد گھومتی ہے، جس کے مطابق خوفناک مخلوق سے بچنے کیلئے محنت کشوں نے 17سو سال کے طویل ترین عرصے میں55سو میل لمبی اس عظیم الشان دیوار کو تعمیر کیا ۔

جہاں خوفناک مخلوق سے بچنے کیلئے ہزاروں سپاہی مورچہ بند ہوتے ہیں اور حملہ آور مونسٹرز کا خاتمہ کرنے کے لیے جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔

تھامس ٹُل ، چارلس روون اورجان جاشنی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی ووڈ اداکار میٹ ڈیمن مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں اینڈی لیو،پیڈرو پاسکل، ولیئم ڈیفوئے اورٹیانگ جینگ شامل ہیں۔

“دی گریٹ وال” سترہ فروری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

Share this article

Leave a comment