Saturday, 21 September 2024


"ون پاﺅنڈ فش" کے بعد شاہد نذیر کی نئی ویڈیو

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمںٹ) ایسٹ لندن کے ایک مچھلی اسٹال پر ’ون پاﺅنڈ فش‘ گانا گا کر شہرت سمیٹنے والے شاہد نذیر نے اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد پاکستان کا رخ کیا تھا اور یہاں آکر ایک سٹوڈیومیں کام کررہے ہیں اور ان کا گانا ’ نچے فش مین دے نال ، کڑی بڑاہی کمال‘ آخری مراحل میں ہے ۔

شاہدنذیر نے بتایاکہ ویزامسائل کی وجہ سے اسے پاکستان واپس آنا پڑا اور اس میں بھی اپنی ہی ایک تکنیکی غلطی تھی کیونکہ دراصل وہ اسٹوڈنٹ ویزاپر برطانیہ گئے تھے لیکن لاعلمی کی وجہ سے میوزک ویڈیو بنا کر خلاف ورزی کی اور سزا بھی مکمل کی ۔

اُنہوں نے بتایاکہ چارسال سے لاہور میں ہوں اور ایک پنجابی ورژن ریکارڈ کیا ، ایک دوست کیساتھ مل کر کام کیا اور لاہور میں ہی اسٹوڈیو پر کام کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شاہدنذیر نے بتایاکہ بلاشبہ وہ اسٹال اہم تھا، ون پاﺅنڈ سے پہلے کچھ نہیں تھا لیکن اس کے بعدلوگوں کے بقول ہیروبن گیا۔

 

Share this article

Leave a comment