Sunday, 22 September 2024


عوام کی ووٹوں کے ساتھ بی بی کا بیٹا پارلیمنٹ میں ہو گا


ایمز ٹی وی(لاڑکانہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انہوں نے پارلیمانی سیاست کا آغاز کر نا ہے اور عوام کی ووٹوں کے ساتھ بی بی کا بیٹا پارلیمنٹ میں ہو گا ۔” بی بی کا بیٹا عوام کی ووٹوں کیساتھ پارلیمانی سیاست میں آئے گا “۔پارلیمنٹ میں گیا تو نواز لیگ کی نیندیں اڑ جائیں گی ۔


لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں بھی ہوں گے اور سڑکوں پر بھی ۔” بیگم نصرت بھٹو کے حلقہ انتخاب این اے 204 سے پارلیمانی سیاست کا آغاز کروں گا“۔میرے ساتھ آصف علی زرداری بھی پارلیمنٹ میں ہونگے تو نواز لیگ کی راتوں کی نیندیں آڑ جائیں گی

Share this article

Leave a comment