Friday, 20 September 2024


پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے


ایمز ٹی وی(لاہور) بارش کو ترستے پاکستانیوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پی کے،فاٹا سمیت اسلام آباد،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بارش ہوگی۔


جب دوسری جانب جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے، نیشنل ہائی وے پردھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

Share this article

Leave a comment