Friday, 20 September 2024


بیماری کو ختم کر نا ہے تو اُس کے اسباب اور وجوہات کو ختم کریں

ایمز ٹی وی(صحت/کراچی) کراچی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمدطارق راجپوت نے بلدیہ وسطی میں خطرناک مچھروں کے خاتمے کے لئے اقدامات کے حوالے سے اہم دورہ کیا ۔

اس موقع پر کراچی یونیورسٹی زولوجی کے طلبہ ،بریگیڈیئر محمد راشد ، یوسی چیئرمینز،ڈسٹرکٹ کونسلرز اور ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف ودیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ،

اس موقع پرڈاکٹر طارق راجپوت نے بلدیہ وسطی کی مختلف یوسیز میں چھوٹے تالابوں اور فواروں میں جمع ہونے والے پانی میں موجود مچھروں کے لاروں کو ’’گپی مچھلیوں ‘‘ کے ذریعے ختم کرنے کا مظاہرہ بھی کیا.

ڈاکٹر راجپوت نے کہا کہ کسی بھی بیماری کاخاتمے کے لئے اُس کے اسباب و وجوہات کو ختم کرنا چاہئے ، صرف بیماری کا علاج کرنے سے اس کے اسباب نہیں ختم ہوتے۔

بلدیہ وسطی میں چکن گونیا اور ڈینگی وائرس کے خلاف دوسرے مرحلے کا آغازچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کیا۔ چکن گونیا اور ڈینگی بخار کا سبب بننے والے مچھروں کے خاتمے اور افزائش کے خلاف کراچی یونیورسٹی کا تعاون حاصل کرلیا۔

وبائی امراض کے پھیلنے کے ڈر سے ہم اسکولوں اور کالجوں کو بند کردیتے ہیں لیکن وبائی امراض کے اسباب کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔ڈاکٹر راجپوت نے مچھروں کے لاروے اور دیگر مدارج میں سیمپل بھی یوسی چیئرمینوں اور دیگر افسران کو دکھائے۔

Share this article

Leave a comment