Saturday, 21 September 2024


مشینری چین سے پاکستان پہنچ گئی

 

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیربلدیات سندھ جام خان شورو نے کراچی کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو بتا یا کہ چین سے کچرا اٹھانے والی مشینری کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے۔

وزیر بلدیات نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔ انہوں نے مراد علی شاہ کو بتایا کہ کراچی سے اٹھانے کیلئے مشینری چین سے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشینری میں 200 چھوٹی کچرا اٹھانے والی گاڑیاں شامل ہیں۔ اس میں روڈ اور درخت دھونے اور مکینیکل سویپنگ کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔۔ جام خان شورو نے کہا کہ

بڑی تعداد میں پلاسٹک اور ڈسٹ بن بھی شامل ہیں۔چینی کمپنی کے لوگ پورٹ سے مشینری کلیئر کراررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیربلدیات کو ہدایت کی کہ مشینری جلد کلیئر ہونی چاہیے ،

چاہتا ہوں شہر سے تین ہفتے میں کچرا اٹھانے کا کام شروع ہوجائے۔

 

Share this article

Leave a comment