Monday, 11 November 2024


شہید بھٹوجب اقتدارمیں آئےاس وقت پاکستان کا ایک حصہ الگ ہو گیا تھامراد علی شاہ

ایمز ٹی وی(کراچی ) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک سچے لیڈر تھے

جنہیں لوگوں کی تکلیف اور ان کے مسائل کا احساس تھا اور انہوں نے مظلوموں کی مدد کے لئے پاکستا ن پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی ، اب ہر کوئی بھٹو بننا چاہتا ہے مگر یہ کوئی آسان ٹاسک نہیں ہے،بھٹو سیاست کو وڈیروں ، پیروں اور میروں کے ڈرائینگ روموں سے نکال کر عوام کے درمیان لے کر آئے۔

پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقدہ ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو جب اقتدار میں آئے تو اس وقت پاکستان میں خون بہہ رہا تھا کیونکہ اس وقت پاکستان کا ایک حصہ الگ ہو گیا تھا اور قوم اس سانحہ کے باعث مایوسی کا شکار تھی ،انہوں نے نا صرف یہ کہ 90ہزار فوجی قیدیوں کو رہا کرایا بلکہ قوم کی شان و عظمت کو بھی بحال کیا ، آئین بنایا اور خستہ حال ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ۔انہو ں نے کہا کہ بھٹو شہید نے ملک اور بیرو ن ملک ملاز متوں کے مواقعے پیدا کئے اور صنعتی ترقی کو فروغ دیا اور ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ،

جہاں ہر ایک بشمول اقلیتوں کو رہنے کے لئے مساوی آئینی حقوق حاصل ہیں ۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوں نے ملک کی سیاست میں نا قابلِ فراموش نقوش چھوڑے، اب ہر کوئی بھٹو بننا چاہتا ہے مگر یہ کوئی آسان ٹاسک نہیں ہے ،شہید بھٹو کا نام جدو جہد ہے ، بھٹو کا نام قربانی ہے ، پاکستان کے لوگوں کے لئے قربانی کا نام بھٹو ہے ، بھٹو کا نام شہادت ہے اور یہ وہ شہادت ہے کہ وہ آج بھی پاکستان کی غریب عوام کے دلوں اور روح میں بستے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ذوالفقار علی بھٹو تھے جو کہ سیاست کو وڈیروں ، پیروں اور میروں کے ڈرائینگ روم سے نکال کر عوام کے درمیان لے کر آئے اور انہوں نے اس ملک کے لوگوں کے لیئے سیاست کی اور یہ ان ہی کا کارنامہ تھا کہ وہ لوگ جنہیں میر ، وڈیرے اور پیر جو کہ انہیں اپنے ڈرائنگ روموں میں بٹھا نے کے لئے تیا ر نہیں تھے ان لوگوں نے انہیں عام انتخابات میں شکست دی

Share this article

Leave a comment