Saturday, 21 September 2024


70 ہزار روپے اور دو تولے زیور جعلی عامل حوالے

 

ایمز ٹی وی(گجرات) جعلی عامل نے رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر ساتھیوں کے ہمراہ شادی شدہ خاتون کی عزت لوٹ لی۔

گجرات شاہدولہ دربار کے عقبی محلہ کی رہائشی شاہدہ بی بی کو کھاریاں منڈی مویشیاں کے ملحقہ جعلی پیر عامل محمد افضل نے رقم ڈبل کروانے کا جھانسہ دے کر جعلی پیر محمد افضل سکنہ منڈی بہاﺅالدین اور شاہ جہاں سکنہ بھٹیاں سمیت چار افراد نے عزت لوٹ لی۔ پولیس تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے متاثرہ خاتون شاہدہ بی بی کی رپورٹ پر جعلی پیر محمد افضل وغیرہ کے خلاف گینگ ریپ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شاہدہ بی بی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزمان پیر افضل وغیرہ اس کو بازار گجرات میں ملے تھے، ایک نامعلوم خاتون کے ذریعے اس کے 70 ہزار روپے اور دو تولے زیور ڈبل کرنے کے لئے کھاریاں کے جعلی عامل نجومی پیر افضل کے ڈیرہ پر لے گئے وہاں جاکر اس کے ساتھ باری باری زیادتی کی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment