Saturday, 21 September 2024


بھارتی پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت کے علاقے مانی پور میں دھماکے سے دو بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے

مانی پور کے علاقے لامفال میں دو سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سے گھر واپس جا رہے تھے کے راستے میں ان پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔زخمی ہونے والوں میں رشیندر جٹ اور براجیش سنگھ شامل ہیں


جن کے عمریں بالترتیب 24اور 28سال ہیں ۔دونوں زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔بھارتی پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔بھارتی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو پکڑ کر سخت کارروائی کی جائے گی

Share this article

Leave a comment