Saturday, 21 September 2024


کئی بڑی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری سعید غنی نے کہا ہے کہ جو لوگ نائن زیرو کا قبضہ نہیں چھڑا سکتے وہ سندھ کا وزیراعلیٰ لانے کا دعویٰ کرتے ہیں،

ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمات میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، مقدمات کی سماعت جلد ہونی چاہئے، تاخیر سے ڈاکٹر عاصم کی قانونی حق تلفی ہورہی ہے۔

پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ نہیں چاہتی بلکہ وہ سیاسی جدوجہد کے ذریعے آئندہ انتخابات جیتنا چاہتے ہیں، بہت جلد ایم کیو ایم تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے بڑے نام پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلا ن کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پیپلز پارٹی سندھ میڈیا سیل میں ایم کیوایم، پی ایس پی، مجلس وحدت المسلمین، آل پاکستان مسلم لیگ اور اے این پی کارکنان کی

جانب سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ پی پی پی رہنما راشد ربانی بھی موجود تھے۔ سینیٹر سعیدغنی نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ ہیں جو اپنی شمولیت کا اعلان کرنا چاہتے ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

کئی سیاسی جماعتوں کے ورکرز پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد ایم کیو ایم تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے بڑے نام پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلا ن کریں گے۔

کراچی کی ترقی کے لئے سب مل کر کام کریں گے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ نہیں چاہتی بلکہ وہ سیاسی جدوجہد کے ذریعے آئندہ انتخابات جیتنا چاہتے ہیں۔

شہر سے بچی کھچی غنڈہ گردی جمہوری انداز میں ختم کرادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے محرومی سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا عدالتوں سے گزارش ہے کہ کیسز کو جلد از جلد سن کر نمٹایا جائے۔

Share this article

Leave a comment