Saturday, 21 September 2024


ملکی امن کے لئے فوجی عدالتوں کا کردار ناگزیر ہے

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ آ پریشن ضرب عضب کے بعد ملک میں امن اور امان بحال ہوا ہے، جس کو قائم رکھنے کے لئےمیں توسیع اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں کو فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کرنا چاہئے اس کی مخالفت سے ملک ایک بار پھر بد امنی کا شکار ہوسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی، بلوچستان اور پنجاب میں

امن کی صورت حال میں اچانک خرابی کے واقعات اس بات کا اشارہ ہے کہ ملک دشمن عناصر ایک مرتبہ پھر فعال ہونے اور سر اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی روک تھام کے لئے مربوط اقدامات کرنا ہونگے، معمولی غفلت سے پاکستان دوبارہ سے انتشار سے دوچار ہوسکتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment