Saturday, 21 September 2024


بھارتی فوج کے 2میجرز سمیت 7بھارتی فوجی مارے ہلاک

 

ایمز ٹی وی(سری نگر) مقبوضہ کشمیر کے علاقے اکھنور میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 3فوجی ہلاک ہو گئے ۔

نامعلوم حملہ آوروں نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اکھنور میں جنرل ریزرو انجینئر فورس کے اہلکاروں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3جوان مارے گئے ۔
جنرل ریزرو انجینئر فورس بھارت میں سرحد پر سڑکوں کی تعمیر اوربحالی کا کام کرتا ہے ۔مرنے والے تینوں اہلکار جنرل ریزرو انجینئر فورس کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ 2سے تین حملہ آوروں نے جوریان کے علاقے میں کیمپ پر دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی

جس سے کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ۔حملے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں بھی جموں کشمیر کے علاقے میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 2میجرز سمیت 7بھارتی فوجی مارے گئے تھے

 

Share this article

Leave a comment