Friday, 20 September 2024


محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم میں؟؟

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) آسٹریلیاء کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرلیاگیاہے۔ ایمز کے مطابق محمد حفیظ آسٹریلیاء کے خلاف سولہ رکنی ون ڈے اسکواڈ کاحصہ ہونگے۔سلیکشن کمیٹی نے تصدیق کی ہےکہ محمد حفیظ کوٹیم منجمنٹ کی درخواست پر اسکواڈ میں شامل

کیاگیاہے۔ پی سی بی کا کہنا ہےکہ محمد حفیظ چند روز میں آسٹریلیاء روانہ ہونگے۔ چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے محمد حفیظ کوٹیم میں شامل کرنے کا پروانہ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ فٹنس مسائل کی وجہ سے ستمبر سے بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہیں۔ دوماہ قبل نومبر میں ان کا

بالنگ ایکشن کلئیر ہوا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment