Saturday, 21 September 2024


لندن،فیشن کی دنیا میں مردوں کے انوکھے انداز

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) فیشن کے معاملے میں مرد بھی خواتین سے کسی طور پیچھے نہیں اوریہی وجہ ہے کہ خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کیلئے بھی فیشن شوز کا باقاعدگی کے ساتھ انعقاد کیا جاتا ہے۔

برطانوی دار الحکومت لندن میں بھی4 روزہ مینز فیشن ویک جاری ہے، جس میں معروف ڈیزائنرزموسم کی مناسبت سے اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران مرد ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پرواک کررہے ہیں۔6جنوری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 4روز تک جاری رہنے کے بعد 9جنوری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment