Saturday, 21 September 2024


شناختی کارڈ کا حصول، ایک مشکل مرحلہ بن گیا

 

ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا نے وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل نادرا محمد احمد خٹک سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ کراچی کے عوام مختلف مسائل کا شکار ہیں

ان میں ایک بڑا اور اہم مسئلہ شناختی کارڈ کا حصول ہے کراچی کے شہری سارا سارا دن گرمی اور دھوپ میں لائنیں لگاتے ہیں لیکن مایوسی کے ساتھ واپس جاتے ہیں ۔

اس معاملے پر فوری عملی اقدامات کئے جائیں،وفد میں سردار معین، شاہجہاں، عنیب شاہ، لئیق عالم اور دیگر شامل تھے،منور رضا کے مطابق ڈی جی نادرا نے کراچی کے مختلف اضلاع م

یں نادرا کی موبائل وین کی فراہمی اور 3بڑے سینٹرز کے قیام کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ شہریوں کی نادرا کے حوالے سے تمام مشکلات کے حل کیلئے مثبت اقدامات کیئے جائیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment