Sunday, 22 September 2024


حیدرآباد میں گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ

 

ایمز ٹی وی(حیدرآباد) حیسکو کے بعد سوئی گیس کمپنی نے بھی گیس کی بندش کا سلسلہ شروع کردیا۔ لطیف آباد اور قاسم آباد کے متعدد علاقوں میں صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک گیس بند ہونے سےشہریوں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، علاوہ ازیں سٹی سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی معمول بن چکا ہے۔

حکومتی اداروں پر شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا شاید اب بوجھ بن گیا ہے یا ناکام ہوگئی ہے، حیسکو کی جانب سے بجلی اور ایچ ڈی اے کی جانب سے پانی کی مسلسل فراہمی میں غفلت کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بھی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

اتوار کو لطیف آباد نمبر 3,4,8، آٹو بھان روڈ اوروحدت کالونی سمیت حسین آباد و دیگر علاقوں میں صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک گیس کی فراہمی بند رہی جس کی وجہ سے شہری ناشتہ اور دوپہر کا کھانا بازار سے خریدنے پر مجبور رہے، ایک ہی وقت میں متعدد علاقوں میں گیس کی بندش کی وجہ سے ہوٹلوںاور نان کی دکانوں پر شہریوں کا رش رہا۔ سوئی گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں پائپ لائنیں پرانی ہونے اور بعض علاقوں میں پائپ لائن سے گیس چوری ہونے کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی ہوجاتی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment