Saturday, 21 September 2024


ہمیں ایسے شخص کی تلاش ہے جو دنیا کی سیر کرنا چاہتا ہو

 

ایمز ٹی وی(نیویارک) دنیا گھومنے کا شوق سبھی کو ہوتا ہے لیکن اس کے اخراجات برداشت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی، مگر ایک موقع ہے، کہ آپ کوئی رقم خرچ کیے بغیر نہ صرف مفت میں پوری دنیا گھوم سکتے ہیں

بلکہ کچھ آمدن بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ آپ کو بچے پسند ہونے چاہئیں۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوٹاہ کے ایک میاں بیوی پوری دنیا کی سیاحت پر نکلنا چاہتے ہیں۔ وہ ایک سال تک مختلف ممالک کے سیاحت کریں گے۔ ان کے ساتھ ان کے تین بچے، پوٹر، بیکیٹ اور رین بھی ہوں گے۔ انہیں سفر کے دوران ان بچوں کی نگہداشت کے لیے ایک عدد آیا کی ضرورت ہے۔

خاتون کینزی کا کہنا تھا کہ ”ہمیں کسی ایسے شخص کی تلاش ہے جو ہمارے بچوں کو اتنا ہی پیار دے سکے جتنا ہم دیتے ہیں۔ ہمارا سفر نیویارک سے شروع ہو گا اور ہم پولینڈ، ہنگری، اٹلی، سپین، ترکی، آسٹریا، فرانس اور نیوزی لینڈسمیت درجنوں ممالک کی سیر کریں گے۔آیا کے سفر، خوراک اور رہائش کے اخراجات ہم برداشت کریں گے۔

اس کے علاوہ اسے ماہانہ 1200ڈالر(1لاکھ 26ہزار روپے) سے 1500ڈالر (تقریباً 1لاکھ 57ہزار روپے) تنخواہ بھی دیں گے۔ کام کے اوقات متعین نہیں کیے جا سکتے کیونکہ اسے ہمہ وقت ہمارے ساتھ رہنا ہو گا۔ تاہم ہم روزانہ اسے کچھ وقت دیں گے جو وہ اپنی مرضی سے گزار سکے گا۔ اس کے علاوہ ہفتے میں ایک یا دو چھٹیاں بھی دیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment