Saturday, 21 September 2024


امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹو یٹ

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ مخالفین کو لتاڑنے میں نچلے درجے پر پہنچ گئے، اداکارہ میرل سٹریپ کی پذیرائی کو ضرورت سے زیادہ قرار دے دیا -


گولڈن گلوب ایوارڈز کے موقع پر میرل سٹریپ کی طرف سے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرل سٹرپ کے فن کو بے جا سراہا جاتا ہے۔


ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ میرل سٹریپ جوضرورت سے زیادہ سراہی جانے والی اداکارہ ہیں، مجھے نہیں جانتیں لیکن گذشتہ رات گولڈن گلوب کے موقع پر انھوں نے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا۔

Share this article

Leave a comment