Saturday, 21 September 2024


کم کارڈیشیئن کے گھر ڈکیتی کے 16ملزمان گرفتار

 

ایمز ٹی وی (انڑٹینمینٹ) پیرس میں کِم کارڈیشیئن کے گھر ڈکیتی میں ملوث 16مشتبہ ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔

فرانسیسی دارالحکومت میں گزشتہ برس اکتوبر میں ٹی وی اسٹار کِم کارڈیشیئن کو لوٹ لیا گیا تھا، اس واردات کی تفتیش کے سلسلے میں آج سولہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان افراد کو آج صبح مارے گئے مختلف چھاپوں میں حراست میں لیا گیا، واردات میں ملوث ملزمان میں سے ایک کا ڈی این اے ایک ایسے ملزم سے ملتا ہے، جو متعدد وارداتوں کی وجہ سے پہلے ہی سے پولیس کی نظروں میں تھا۔

اکتوبر میں مسلح حملہ آوروں نے کِم کارڈیشیئن سے نو ملین یورو مالیت کے زیورات لوٹ لیے تھے۔

 

Share this article

Leave a comment