Saturday, 21 September 2024


نیوز لیک پر عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا

ایمز ٹی وی(لاہور) نیوز لیک کیس میں سرکاری وکیل نے تحقیقات مکمل ہونے کا بیان واپس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بیان غلط فہمی پر مبنی تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے 13 فروری کو وکلاءکو بحث کیلئے طلب کر لیا ہے۔


لاہور ہائیکورٹ میں نیوز لیکس کیس میں سرکاری وکیل نے تحقیقات مکمل ہونے کا بیان واپس لے لیا ہے اور ہائیکورٹ سے مہلت دینے کی استدعا کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے تحقیقات مکمل ہونے کا بیان غلط فہمی کی بنیاد پر دیا تھا اور درحقیقت تحقیقات ابھی جاری ہیں۔


واضح رہے کہ سرکاری وکیل نے گزشتہ روز سماعت کے دوران نیوز لیک سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے کا بیان دی تھا جس پر عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Share this article

Leave a comment