Saturday, 21 September 2024


عالیہ بلوچ پر اس کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کیا

ایمز ٹی وی(رحیم یار خان) عیسیٰ کالونی میں مقامی گلوکارہ عالیہ بلوچ پر اس کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں گلوکارہ کی آنکھ پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔



عیسیٰ کالونی میں گلوکارہ عالیہ بلوچ کے شوہر جاوید نے انہیں مبینہ طو رپر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی آنکھ پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ نے شوہر کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں درخواست دائر کر دی ہے تاہم پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔


قف ہے کہ گلوکاری کے باعث اتنے پیسے نہیں ملتے کہ گھر کا خرچ چل سکے اس لئے ان کا شوہر غلط کام کرنے پر مجبور کرتا ہے اور وہ اب اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ عالیہ بلوچ کی جاوید کیساتھ دوسری شادی ہے اور وہ اس کے دو بچوں کی ماں ہے

Share this article

Leave a comment