Saturday, 21 September 2024


ناپا کا تھیٹر اور موسیقی فیسٹیول 13 جنوری سے شروع ہوگا

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) نیشنل آکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے تحت دس روزہ نوجوان ہدایتکار تھیٹر اور موسیقی فیسٹیول کا آغاز 13 جنوری سے کیا جارہا ہے، فیسٹیول میں ناپا کے چار سال کے دوران گریجویٹ ہونے والے طالبعلم تھیٹر پیش کریں گے، اس بات کا اعلان ناپا ریپرٹری تھیٹرکے پروگرام ڈائریکٹر اور ایڈمنسٹریٹرارشد محمود نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ناپا ریپرٹری تھیٹرکے پروگرام ڈائریکٹر اور ایڈمنسٹریٹرارشد محمود کے ہمراہ فیسٹیول ڈائریکٹر زین احمد اور ایڈمنسٹریٹر ناپا ریپریٹری تھیٹراکبر اسلام موجود تھے۔ فیسٹیول میں تھیٹر ڈرامہ، اداکاری اور میوزک پرفارمنس پیش کی جائیں گی جو کہ ناپا کے نوجوان ٹیلنٹ اور پرفارمنگ آرٹس کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔

ارشد محمود نے کہا کہ تھیٹرکو اگرکچھروز کے لیے پرفارم نہ کیا جائے تو یہ وہ فن ہے جو روٹھ جاتا ہے تھیٹر مسلسل مشق کرتے رہنے سے مضبوط ہوتا ہے، اس فیسٹیول کے ذریعہ ہم مستقبل کے راحت کاظمی اور طلعت حسین کو پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں اور ان نوجوان ہدایتکاروں کو فن کے مظاہرے کا موقع دے رہے ہیں۔

Share this article

Leave a comment