Saturday, 21 September 2024


مہاجروں کےحق کیلئے آخری سانس تک لڑیں گے

ایمز ٹی وی(حیدرآباد ) مہاجر قوم ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد و منظم ہے اور مہاجر قوم کو تقسیم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعود محمود نے حیدرآباد میں سیکٹرز و شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر قابض استحصالی قوتیں ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد سے خائف ہیں،انہوں نے چند مفاد پرستوں کے ذریعہ ایم کیوایم کو تقسیم کرنے اور مظلوم قوم کو منتشر کرنے کا جو منصوبہ بنایا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اجلاس سے ڈسٹرکٹ آرگنائزر و ایم پی اے راشد خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی مظلوم قوم ایم کیوایم کے پرچم تلے متحدہے اور کوئی ضمیر فروش انہیں تقسیم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سے وابستہ ایک ایک فرد اپنے جائز حق کےلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھے گا اور کوئی طاقت یا سازش انہیں اپنی حق پرستانہ جدوجہد سے دستبردار نہیں کرسکتی۔

Share this article

Leave a comment